چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے اراکین کے مستعفی ہونے کا مطالبہ مستردکر دیا

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے اراکین کے مستعفی ہونے کا مطالبہ مستردکر ...
چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے اراکین کے مستعفی ہونے کا مطالبہ مستردکر دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا خان نے الیکشن کمیشن کے اراکین کے مستعفی ہونے کا مطالبہ مستردکر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری آئینی ہے ، الیکشن کمیشن کے ممبران مستعفی نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل اس حوالے سے مجاز فورم ہے ،کسی کے مطالبے پر اراکین مستعفی نہیں ہو سکتے ۔چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے ارکان کیخلاف شکایتیں سپریم جوڈیشل کونسل لے جا سکتی ہیں،ممبران کو ہٹانے کا اصل فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ نے آر اوز کی دستیابی سے معذرت کی ہے ۔ سیاسی جماعتیں جوڈیشل افسران کی خدمات کے لئے خود عدلیہ سے رجوع کریں۔

مزید : قومی /اہم خبریں