غیرملکی شہری پر شرمناک الزام لگانیوالی خاتون کایوٹرن ، محض غلط فہمی قراردیدیا

غیرملکی شہری پر شرمناک الزام لگانیوالی خاتون کایوٹرن ، محض غلط فہمی ...
غیرملکی شہری پر شرمناک الزام لگانیوالی خاتون کایوٹرن ، محض غلط فہمی قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم سیل )ڈ یفنس ہا ؤسنگ اتھا رٹی کے وائے بلاک میں غیر ملکی شخص پر ملازمہ سے بد اخلاقی کا الزام درست ثابت نہیں ہوا اور لڑکی نے معاملہ کو محض غلط فہمی کا نتیجہ قرار دے دیا، اس حوالے سے تھانہ ڈیفنس اے کی جانب سے ارسال کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ رضیہ بی بی دختر شاہ نواز نے درخواست دی تھی کہ میں نے ایک غیر ملکی شین ون نامی شخص کے ہاں ملازمت کی تھی جس نے مجھے بد اخلاقی کا نشانہ بنایا ۔پولیس نے دونوں فریقین کو آمنے سامنے بٹھا کر تفتیش کی جبکہ خاتون نے اس بارے میں اعلیٰ پولیس افسران کو بھی درخواستیں دیں ۔رضیہ بی بی نے تھانہ ڈیفنس میں ایک اشٹام پیش کیا جس میں تحریر کیا گیا تھا کہ میں نے کسی کے ایماء پر غیر ملکی شخص شین ون پر الزام عائد کیا تھا اس نے مجھے کسی قسم کی بد اخلاقی کا نشانہ نہیں بنایا اور اس غیر ملکی سے صلح ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس خاندان کی ایک عورت نے لیسکو کے ایک ایس ڈی او پر بھی دست درازی کا الزام عائد کیا تھا جو درست ثابت نہیں ہوا ۔

مزید :

جرم و انصاف -