انجینئر کی غلطی ، پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ، نیو یارک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ایئر لائن (پی آئی اے )کاطیارہ 722حادثے سے بال بال بچ گیا ، کپتان نے طیارے کو ہنگامی طور پر نیو یارک ایئر پورٹ پر لینڈ کرایا ۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق انجینئر طیارے کی لینڈنگ گیئر کی پن نکالنا بھول گیا تھا ، دوران ِ پرواز طیارہ پی آئی اے 722مشکلات سے دوچار ہو گیا تاہم کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضا میں طیارے کا فیول سمندر میں گرادیا اور ہنگامی طور پر طیارے کو نیو یارک ایئرپورٹ پر اتار لیا ۔