سوناکشی سنہا نے بھارت کو’بین نستان‘ قراردیدیا

سوناکشی سنہا نے بھارت کو’بین نستان‘ قراردیدیا
سوناکشی سنہا نے بھارت کو’بین نستان‘ قراردیدیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا سائٹس پر کوئی کچھ بھی لکھ سکتاہے لیکن یہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم صارفین کیلئے لعنت بن کر ابھر رہاہے اور اس کا سامنا نیہادھوپیا، شروتی سیٹھ ، سونم کپور، عالیہ بھٹ اور انوشکاشرماجیسی کئی اداکارائیں کرچکی ہیں ۔

اس کا حالیہ نشانہ سونم کپور کے بعد سوناکشی سنہاءہیں جنہوں نے ممبئی میں جین فیسٹول کے موقع پر ایک ہفتے کیلئے گوشت پر لگائی جانیوالی پابندی کیخلاف سوال اٹھانے کی ہمت کی ۔

سوناکشی سنہا ءنے لکھاکہ ’یہ ایک فری ملک ہے ، بین ستان میں خوش آمدید۔ ۔ ۔ میرامطلب انڈیاہے ۔۔۔ 'اوہ آٹو کریکٹ "اُنہوں نے مزید لکھاکہ” غفلت ، جہالت پر پابندی کیوں نہیں، محب وطن لوگو، آسام کے سیلاب متاثرین کا کیا ہوا؟ترجیحات دیکھیں ۔

سونم کپور کا موقف اور اس پر ردعمل جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

توقعات کے مطابق سوناکشی سنہاءکو ایسے نظریات رکھنے پر ویساہی ردعمل ملا جیساکہ سونم کپور کو ملاتھا۔ صارفین نے اسے دوہرے معیار کی حامل قراردیدیااور حکومتی فیصلوں کی تائید کرنے والوں میں سے کئی نے ذات پر  اور کئی نے خاندان پر تنقید کی ۔

مزید : تفریح