ویڈیو سے متعلق کوئی نوٹس ملا نہ ہی جواب مانگا گیا ،لیگل ٹیم کے ذریعے خود اپروچ کر رہاہوں :رانا مشہود

ویڈیو سے متعلق کوئی نوٹس ملا نہ ہی جواب مانگا گیا ،لیگل ٹیم کے ذریعے خود ...
ویڈیو سے متعلق کوئی نوٹس ملا نہ ہی جواب مانگا گیا ،لیگل ٹیم کے ذریعے خود اپروچ کر رہاہوں :رانا مشہود

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر کھیل و تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ ویڈیو سے متعلق نہ کوئی نوٹس ملا ہے نہ کوئی جواب مانگا گیا ہے ،لیگل ٹیم کے ذریعے خود اپروچ کر رہے ہیں کہ کس بنیاد پر یہ بات کی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں،9سال سے ممبر پارلیمنٹ ہوں ، ہمیشہ رول آف لاءکی بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2012ءمیں الزامات گئے جس پر ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کیں اور میں بے گناہ قرار پایا ، اس کے بعد پھر سے الزامات لگائے گئے لیکن پھر بھی مجھ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جا چکا ہے ، اس پر وائس اوور بھی ہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں