سعودی عرب میں موجود دوپاکستانی کنویں کی مٹی تلے دب کر جاں بحق

سعودی عرب میں موجود دوپاکستانی کنویں کی مٹی تلے دب کر جاں بحق
سعودی عرب میں موجود دوپاکستانی کنویں کی مٹی تلے دب کر جاں بحق

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں محنت مزدوری کے سلسلہ میں موجود دوپاکستانی شہری کنویں کی کھدائی کے دوران منوں مٹی تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں پاکستانی پانی کے خالی کنویں میں کام کررہے تھے کہ کنواں گرگیا، دونوں 23میٹر گہرے کنویں کی تہہ میں کھدائی میں مصروف تھے اورملبہ اوپر آگرا۔

سول ڈیفنس کے ترجمان کے حوالے سے عرب اخبار’اجل‘ نے لکھاکہ حاطہ سدیر کے علاقے میں موقع کنویں میں دبنے والے دونوں افراد کی لاشیں دوگھنٹے کی تگ ودوکے بعد نکال لی گئی ہیں اور ضروری قانونی مراحل کے بعد لاشیں متعلقہ ملک بھجوادی جائیں گی تاہم مرنیوالے دونوں کے نام یا پاکستان میں آبائی علاقے کا علم نہیں ہوسکا۔

مزید : قومی