اردو زبان کے نفاذ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ،کابینہ ڈویژن کا مراسلہ جاری

اردو زبان کے نفاذ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ،کابینہ ...
اردو زبان کے نفاذ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ،کابینہ ڈویژن کا مراسلہ جاری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اردو زبان کے نفاذ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیوز نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے وزارتوں اور ڈویژنوں کو ویب سائٹس ترجیحی بنیادوں پر اردومیں کرنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ۔ کابینہ ڈویژن کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو اردو میں بھجواگیا ہے جس کے ساتھ سپریم کورٹ کا آٹھ اگست کا فیصلہ بھی لگایا گیا۔تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں ویب سائٹس اردو میں کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ویب سائٹ اردو میں تبدیل کر دی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں