دبئی میں ایک حادثے نے ٹرک ڈرائیورکی ’چاندی‘ کرادی

دبئی میں ایک حادثے نے ٹرک ڈرائیورکی ’چاندی‘ کرادی
دبئی میں ایک حادثے نے ٹرک ڈرائیورکی ’چاندی‘ کرادی

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی کی سویلین عدالت نے دوانشورنس اور کنٹریکٹنگ فرموں کو حکم دیاہے کہ کام کے دوران ہونیوالے حادثے میں شدید زخمی ہونیوالے ٹرک ڈرائیور کو دو لاکھ درہم (تقریباً5676600روپے)اداکیے جائیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق حادثے کاشکار ہونیوالے ڈرائیور نے سات لاکھ درہم دلانے کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے پانچ لاکھ درہم کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے دونوں فرموں کو سویلین کورٹ میں اپیل کا حق دیدیا۔

انشورنس کمپنی نے یہ کہہ کر ڈرائیور کو معاوضہ دینے سے انکار کردیاکہ وہ حادثے کے وقت اسی اماراتی شہری کی ملکیت ایک اور کمپنی کیساتھ کام کررہاتھااور وہ کمپنی کی مالک نے انشورنس نہیں کرائی ۔

حتمی دلائل کے بعد سویلین عدالت نے انشورنس فرم اور کمپنی کے مالک کو حکم دیاکہ نقصانات کے ازالے کے لیے دولاکھ درہم ڈرائیور کو اداکیے جائیں کیونکہ اس کی سپانسرڈ کمپنی انشورڈ ہے ۔ اب ٹرک ڈرائیور کو دولاکھ درہم مل گئے ہیں جو حادثے کے بعد انشورنس فرم نے دینے سے انکار کردیاتھا۔

مزید : انسانی حقوق