بری ہوچکا ،بحال کیا جائے ،ہائی کورٹ نے سابق سی ای او لیسکو کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے

بری ہوچکا ،بحال کیا جائے ،ہائی کورٹ نے سابق سی ای او لیسکو کی درخواست پر نوٹس ...
بری ہوچکا ،بحال کیا جائے ،ہائی کورٹ نے سابق سی ای او لیسکو کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے سابق سی ای اولیسکومحمدارشدرفیق کی بحالی کے لیے دائردرخواست پر سیکرٹری وزارت پانی وبجلی ، ایم ڈی پیپکو اورچئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزلیسکو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7اکتوبرتک جواب طلب کرلیا۔مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ کی عدالت میں سابق چیف ایگزیکٹو آفیسرلیسکو محمد ارشد رفیق کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیاگیاہے کہ ایف آئی اے نے کرپشن کے الزام میں 2014ءمیں مقدمہ درج کیا جس کے بعد انہیںمعطل کردیاگیا۔ ایف آئی اے انہیں گرفتارکرنے کے باوجود الزام ثابت نہ کرسکی۔ ٹرائل کورٹ میں بےگناہی ثابت ہونے کے باعث انہیںبری کیا جا چکا ہے ،عدالت میں بےگناہی ثابت ہونے کے باوجودانہیں ملازمت پربحال نہیں کیاجارہا۔ درخواست گزارکاکہناہے کہ وہ 36سال محکمہ میں ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ،اب ان کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال باقی رہ گیاہے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں بحال کیاجائے۔

مزید : لاہور