نامعلوم افراد کا ڈی ایس پی سہیل عباس پر قاتلانہ حملہ

نامعلوم افراد کا ڈی ایس پی سہیل عباس پر قاتلانہ حملہ
نامعلوم افراد کا ڈی ایس پی سہیل عباس پر قاتلانہ حملہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے علاقے شرف آباد میں نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی سہیل عباس پر قاتلانہ حملہ کیا ہے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔شرف آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی سہیل عباس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔سہیل عباس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سہیل عباس دفتر سے گھر جا رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا ۔سہیل عباس پر حملہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر نے کے لیے کیاگیا ہے ۔ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا ئیں گے ۔

مزید : کراچی