شہر قائد میں کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر نے سیکیورٹی اداروں کو چکما دینے کے لیے گٹھ جوڑ کرلیا

شہر قائد میں کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر نے سیکیورٹی اداروں کو چکما ...
شہر قائد میں کالعدم تنظیموں اور جرائم پیشہ عناصر نے سیکیورٹی اداروں کو چکما دینے کے لیے گٹھ جوڑ کرلیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں خون کا پرانا کھیل نئے نام ”چینل ٹو“ سے شروع ہو گیاجس سے گزشتہ 10 دنوں سے 28افراد کو ٹارگٹ کلنگ کر کے جا ں بحق کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیموں کی کاروائیوں میں بہت کمی آئی اور ایسے ملک دشمن عناصر کے لیے کام کرنا مشکل ہو گیا ۔اس صورتحال کی پیش نظر جرائم پیشہ عناصر اور کالعدم تنظیم نے شہر کے امن و ا مان کو برباد کرنے کے لیے ہاتھ ملاکر ٹارگٹ کلنگ کی واردتیں شرو ع کر دی ہیں ۔کالعد م تنظیمیں اور جرائم پیشہ عناصر اپنا کام کرنے کے لیے اس گٹھ جو ڑ کو ”چینل ٹو“کا نام دے رہے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کا امن برباد کرنے والوں نے حساس اورسیکیورٹی اداروں کو چکما دینے کے لیے ”چینل ٹو“ کا آغاز کیا ہے ۔اس پروگرام کے تحت جرائم پیشہ گروپس کی طرف سے کالعدم تنظیموں کو ٹارگٹس دیے جاتے ہیں اور اس وجہ سیکیورٹی اداروں کے لیے اس بات کی تحقیقات مشکل ہو جائے گی کہ اصل میں کاروائی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں