”16 ستمبر کو غیر مسلم اس شہر سے دور رہیں“

”16 ستمبر کو غیر مسلم اس شہر سے دور رہیں“
”16 ستمبر کو غیر مسلم اس شہر سے دور رہیں“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) 16ستمبر 1963ءکوملایا، نارتھ بورنیو، سراوک اور سنگا پور کو باہم ملا کر ملائیشین فیڈریشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور ملائیشین عوام ہر سال اسی تاریخ کو ایک ریڈ شرٹ ریلی نکال کر ملائیشیا ڈے مناتے ہیں۔ گزشتہ برس جب یہ ریلی نکالی گئی تھی تو مقامی باشندے غیرملکیوں کو دیکھ کر بپھر گئے تھے اوران میں تصادم ہو گیا تھا۔ اس سال اتحادی مالے گروپس کے سربراہ دتوک جمال یونس کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیرملکی 16ستمبر کو کوالالمپور میں داخل نہ ہوں اور جو پہلے سے شہر میں موجودہیں وہ بھی 16ستمبر کو نکل جائیں تاکہ اس بار کوئی اشتعال انگیزی نہ ہو۔

شاہد آفریدی کی ایسی دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آگئی جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، یہاں کلک کریں
دتوک جمال کا کہنا تھا کہ اگر ہماری ریلی کے راستے میں ہمارے کسی مخالف گروپ کی ریلی آ ئی تو یقینا اس سے اشتعال پھیلے گا اور تصادم کا خطرہ ہو گا۔ میں لوگوں سے کہوں گا کہ وہ اپنے ساتھ اسلحہ یا کوئی خنجر لے کر نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں چینی باشندوں کا خون بہانے کے جو پوسٹرز لگائے جا رہے ہیں وہ ہم نہیں لگا رہے۔ یہ ان شرپسندوں کا کام ہے جو چاہتے ہیں کہ ملائیشیاءڈے پر اشتعال انگیزی ہو۔ واضح رہے کہ دتوک جمال نے ایک ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ ان کا گروپ ملائیشیاءڈے پر ریلی نہیں نکالے گا لیکن اب وہ اس بات پر مصر ہیں کہ ان کی ریلی پرامن ہو گی اور وہ کسی غیرملکی پر حملہ نہیں کریں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -