پسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 110 واں اجلاس، Minutes کی منظوری دے دی گئی

پسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 110 واں اجلاس، Minutes کی منظوری دے دی گئی

  

پشاور( پاکستان نیوز) پسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 110 واں اجلاس واپڈا ہاؤس پشاور میں ملک محمد اسد خان چےئرمین بی او ڈی کی صدارت میں منعقد ہوا. اجلاس کے آغاز میں پسکوبورڈآف ڈائریکٹرز کے سیکریٹری نے بور ڈ کے گزشتہ اجلاس کے Minutes پیش کئے .بورڈ نے تفصیلی بات چیت کے بعد ان Minutes کی منظوری دے دی. بورڈ نے پسکو کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی . چےئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا کہ ہمیں پسکو کو صارف دوست کمپنی کے طورپر آگے بڑھانا ہے جس کے لئے مزید اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ پسکو کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنایا جاسکے . بورڈ کے اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے249 249لوڈشیڈنگ میں کمی اور بجلی فراہمی میں بہتری لانے کے لئے تفصیلی اقدامات اٹھانے پر بات چیت کی گئی . بورڈ نے کہا کہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے پسکو منیجمنٹ کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا.بورڈ نے گزشتہ ماہ کے دوران پسکو کی ریکوری کو 92% تک بڑھانے اورلائن لاسز کو 2.5% تک کم کرنے کو کو سراہتے ہوئے اسے مزید بہتربنانے کی ہدایت کی .بورڈ نے پسکوملازمین کے لئے ایک ماہ کی تنخواہ بطوربونس دینے کی منظوری دے دی.جس پرپسکوملازمین نے بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے اور عہد کیا ہے کہ وہ ریکوری کو بہترکریں گے اورلائن لاسز میں کمی کے لئے اپنی بھرپورکوشش کریں گے. بجلی فراہمی میں بہتری لانے اور مزید علاقوں کو بجلی کی فراہمی کی غرض سے پسکوبورڈ نے200 KVA کے 1168 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں اور 9765 سٹیل سٹرکچرز کی خریداری کی منظوری دے دی.فوٹومیٹرریڈنگ کے حوالے سے بورڈ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر بورڈ نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے فوٹومیٹریڈنگ کو جلد از جلد 100% تک implement کرنے کی ہدایت کی تاکہ صارفین کی اووربلنگ کی شکایات کا ازالے کیا جاسکے . چیف ایگزیکٹیوپسکوانوارالحق یوسف زئی نے بورڈ کو پسکو کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اورکہا کہ فیلڈ دفاترز کی بہترکارکردگی کی بدولت پسکو کے لائن لاسزمیں گزشتہ ماہ کے دوران 2.5% تک کمی ہوئی ہے.جبکہ ریکوری بھی 92% تک بڑھی ہے . انہوں نے کہا کہ ہم صارفین کو فراہم کی جانے والی موجودہ سہولیات کو بہترکرنے کے ساتھ ساتھ مزید سہولیات پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں. ا نہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بجلی چوری کے خاتمے اورکنڈا کلچر ختم کرنے میں پسکو کا ساتھ دیں اور اپنا بل بروقت اداکریں .چیف ایگزیکٹیوپسکو نے عوام سے تعاون کی اپیل کی اورکہا کہ عوام کے تعاون سے بجلی فراہمی صورتحال میں مزیدبہتری آسکتی ہے جس سے لوڈشیڈنگ میں بھی کمی واقع ہوگی.بورڈ نے پسکو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے پسکو کے ساتھ ہرممکن تعاون اورراہنمائی فراہم کی جائے گی. اجلاس میں ممبران چیف ایگزیکٹیوپسکوانوارالحق یوسف زئی249 سید مصور شاہ249افتخاراحمدخان 249ڈاکٹرامجد اللہ خٹک 249نعت اللہ عابد249قمرالزمان249 چیف انجینئر شبیراحمدخان249 چیف انجینئر آپریشن محسن رضا249 چیف انجینئرپی ایم یو ڈاکٹرمحمدامجد249ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنز شوکت افضل 249ڈائریکٹرجنرل ایچ آر محمدسلیم جہانگیر249 ڈائریکٹر ایم ایم الطاف عمرزئی249 فنانس ڈائریکر یاسرنسیم اور سیکریٹری بورڈ خورشید احمداورکزئی نے شرکت کی .

مزید :

پشاورصفحہ آخر -