اداکارہ وینا ملک کا شوبزنس میں واپسی کا اعلان

اداکارہ وینا ملک کا شوبزنس میں واپسی کا اعلان
اداکارہ وینا ملک کا شوبزنس میں واپسی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ وینا ملک 3 سال بعد وطن واپس آگئیں اور آتے ہی شوبزنس میں واپسی کا اعلان بھی کردیا ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ تین سال کا عرصہ دبئی گزارا اور اس دوران بڑی کوشش کی کہ پاکستان واپس آو¿ںلیکن گھریلو مصروفیات کی وجہ سے واپسی نہیں ہوسکی ۔ شادی کرنا آسان مگر اس کو نبھانا بہت مشکل کام ہے ،ہم دو لوگ پاکستان سے گئے تھے اور چار واپس آئے ہیں۔ انہوں نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع پر سخت تنقید کی اور کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ آرمی پبلک سکول جائیں گی اور انہوں نے پشاور اورآپریشن ضرب عضب کے شہدا کیلئے ایک گاناتیار کیا ہے جو پاکستان میں لانچ کیا جائے گا۔
شوبزنس میں واپسی کے حوالے سے وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ بڑی سکرین پر واپس نہیں آئیں گی بلکہ ٹی وی ڈراموں میں کام کریں گی اور جو پروجیکٹ ادھورے ہیں ان کو مکمل کریں گی۔

مزید :

تفریح -