پچپن سالہ انڈین پروفیسر نے مختصر سی زندگی میں 145 تعلیمی ڈگریاں حاصل کرلیں

پچپن سالہ انڈین پروفیسر نے مختصر سی زندگی میں 145 تعلیمی ڈگریاں حاصل کرلیں
پچپن سالہ انڈین پروفیسر نے مختصر سی زندگی میں 145 تعلیمی ڈگریاں حاصل کرلیں

  


چنائی (نیوز ڈیسک) جب آپ سوچتے ہیں کہ چار تعلیمی ڈگریاں حاصل کرلینا ہی زندگی کا مقصد ہے تو ایسی صورت میں آپ کو پروفیسر وی این پرتی بھان سے متعارف کرانا ضروری ہے جو اپنی عمر سے لگ بھگ تین گنا زائد ڈگریاں حاصل کرچکے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق چنائی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر وی این پرتی بھان کے اگر وزیٹنگ کارڈ کا ہی جائزہ لیا جائے تو اس پر اتنی ڈگریوں کے نام درج ہیں کہ اس پر کارڈ کا کم اور کتاب کا گمان زیادہ ہوتا ہے۔ پروفیسر پرتی بھان کی ڈگریوں کے نام جان کر آپ حیرت کے سمندر میں کہیں گم ہوجائیں گے۔ انہوں نے اپنی 55 سالہ زندگی کے دوران 145 ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں ۔

سردیوں کی آمد آمد ، گاڑی کو سٹارٹ کرنے کیلئے دھکا لگوانے کی بجائے یہ ایک کام کریں لیکن برانڈ کے بارے میں جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

پروفیسر پرتی بھان کی ڈگریوں میں 8 قانون، 10 آرٹس کے مضامین، 8 کامرس ، 3 سائنس، 9 ایم بی اے اور 12 ایم فل کی ڈگریاں شامل ہیں جبکہ وہ چنائی کے مختلف کالجوں میں سے بیک وقت 100 سے زائد مضامین پڑھاتے ہیں۔

وہ ارب پتی جس نے ایک ارب لوگوں کو مفت 4G انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا

سوال یہ ہے کہ آخر پروفیسر پرتی بھان نے آخر کار اتنی مختصر سی زندگی میں اتنا عظیم کارنامہ کیسے انجام دیا ہے ؟ اس کا جواب وہ خود ہی دیتے ہیں ۔ ” مجھے پڑھنے میں لطف آتا ہے اور یہ بالکل بھی مشکل نہیں ہے۔ میں ہمیشہ ہی امتحانون کی تیاری میں مصروف رہتا اور مختلف ڈگریوں اور ڈپلوموں کیلئے اپلائی کرتا رہتا ہوں ‘ ‘۔

سائنس کے مطابق گنجے پن سے بچنے، بالوں کو گرنے سے روکنے کا یقینی طریقہ سامنے آگیا، لیکن طریقہ ایسا کہ صرف سن کر ہی مَردوں کی چیخیں نکل جائیں

ہم ایسی زندگی کا بھی تصور نہیں کرسکتے جس میں ایک سستی بھری چھٹی نہ ہو لیکن گزشتہ 30 سال سے پروفیسر پرتی بھان مختلف کورسز کیلئے اپلائی کر رہے ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس