پاکستانی نوجوان نے بیوٹی پارلر سے میرج ہال کے راستے میں اپنی کزن دلہن کو مار ڈالا، معاملہ محبت کا نہ تھا بلکہ۔۔۔ ایسی وجہ کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

پاکستانی نوجوان نے بیوٹی پارلر سے میرج ہال کے راستے میں اپنی کزن دلہن کو مار ...
پاکستانی نوجوان نے بیوٹی پارلر سے میرج ہال کے راستے میں اپنی کزن دلہن کو مار ڈالا، معاملہ محبت کا نہ تھا بلکہ۔۔۔ ایسی وجہ کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیرت کا ڈھونگ رچا کر وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کرنا بدقسمتی سے ہمارے ہاں معمول کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔ ایک ایسا ہی بھیانک جرم اتوار کے روز راولپنڈی میں کیا گیا جب ایک نوجوان نے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کزن کو شادی کی تقریب میں پہنچنے سے عین پہلے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

’ہمارے ملک کے مرد جنسی طور پر کمزور ہیں اس لئے تمام عورتوں کے ساتھ یہ شرمناک کام کرنا پڑے گا‘ بڑے اسلامی ملک کے سیاستدان کا ایسا اعلان کہ ہنگامہ برپاہوگیا

ویب سائٹ WWWN کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ دلہن بیوٹی پارلر سے تیار ہونے کے بعد گاڑی میں سوار ہو کر میرج ہال کی جانب رواں دواں تھی کہ چکری روڈ پر دو موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کو روکا اور دلہن پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ وحشیانہ حملے میں دلہن موقع پر ہی ہلاک ہوگئی اور یوں اس کی خوشیوں کا دن ماتم کی شام میں بدل گیا۔ بدبخت ملزم نے قتل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کزن کے ہونے والے خاوند کو اپنے خاندان کا حصہ نہیں دیکھنا چاہتا تھا، اور اس کا حل یہ نکالا کہ بیچاری لڑکی کی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔

مزید : راولپنڈی