محبوبہ کو شادی کی پیشکش کیلئے نوجوان 999 چکوترے جمع کرلایا، لڑکی نے انکار کردیا تو پاس جمع ہونے والے لوگوں نے کیا کیا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

محبوبہ کو شادی کی پیشکش کیلئے نوجوان 999 چکوترے جمع کرلایا، لڑکی نے انکار ...
محبوبہ کو شادی کی پیشکش کیلئے نوجوان 999 چکوترے جمع کرلایا، لڑکی نے انکار کردیا تو پاس جمع ہونے والے لوگوں نے کیا کیا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) شادی کے خواہشمند نوجوانوں کی جانب سے لڑکی کو انتہائی دھوم دھام کے ساتھ پرپوز کرنا اب ایک روایت بنتی جارہی ہے، البتہ بعض اوقات اس کوشش کا نتیجہ انتہائی حیران کن بھی نکل سکتا ہے۔ چین کے شہر گوانگ زو کے ایک نوجوان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا کہ بہت انوکھے اہتمام کے باوجود لڑکی نے اس کی پیشکش رد کردی، لیکن لڑکی کے انکار نے آس پاس کھڑے لوگوں کی موجیں لگا دیں۔

دولہا دلہن کو ایک ہی دن میں 2 دفعہ شادی کرنا پڑگئی، وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

ویب سائٹ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے طالبعلم نوجوان نے ایک شاپنگ سنٹر میں موجود اپنی پسند کی لڑکی کو شادی کی پیشکش کرنے کے لئے بہت انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ اس نے 999 چکوترے خریدے، کیونکہ لڑکی کو یہ پھل بہت پسند تھا، اور انہیں شاپنگ مال کے فرش پر ایک دل کی صورت میں ترتیب دیا۔ آس پاس محبت بھرے پیغام بھی آویزاں کئے اور مسحور کن موسیقی کا اہتمام بھی کیا۔ یہ تمام انتظامات کرنے کے بعد جب اس نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی تو اس کا جواب تھا ”ہم صرف اچھے دوست ہی رہیں تو بہتر ہو گا۔“

یہ جواب سن کر بیچارے نوجوان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور وہ بالکل گم سُم سا ہو گیا، البتہ آس پاس موجود درجنوں لوگوں کی نظر غمزدہ نوجوان سے ہٹ کر سامنے پڑے سینکڑوں چکوتروں کی جانب ہو چکی تھی۔ لڑکی نے بھی لوگوں کا ارادہ بھانپتے ہوئے چکوتروں پر حملے کا اشارہ دے دیا۔ بس پھر کیا تھا، سب چکوتروں پر ٹوٹ پڑے اور جس کے ہاتھ میں جتنے آئے لے کر چلتا بنا۔ چند لمحوں میں ہی بیچارہ نوجوان اپنے ارمانوں کے ساتھ اپنے چکوترے بھی لٹوا کر خالی ہاتھ گھر کو لوٹ گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -