2 واقعات میں سوتیلے بیٹوں نے مائیں قتل کردیں

2 واقعات میں سوتیلے بیٹوں نے مائیں قتل کردیں
2 واقعات میں سوتیلے بیٹوں نے مائیں قتل کردیں

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شیخوپورہ کے 2 مختلف مقامات پر سوتیلے بیٹوں نے اپنی 2 ماﺅں کو سفاکانہ طریقہ سے قتل کردیا۔ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاﺅس منتقل کردی گئیں۔ تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ موضع بلکھے میں سوتیلے بیٹے ہمایوں نے جائیداد کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی ماں نسیم بی بی کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگیا۔

ماں اور نوجوان بیٹی نے مل کر ایک دوسرے کے ساتھ ایسا شرمناک ترین کام کردیا جو آج تک دنیا کی تاریخ میں کسی نے نہیں کیا، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا

دوسرا قتل تھانہ سٹی بی ڈویژن کی مقامی آبادی رام گڑھا میں گھریلو ناچاقی پر سوتیلے بیٹے محمود عرف بھولا نے تیز دھار آلہ کے پے درپے وار کرکے اپنی ماں کلثوم بی بی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ بعدازاں ملزم گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم اور اس کی والدہ میں اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا جو گزشتہ روز طول پکڑگیا جس پر مشتعل ہوکر ملزم نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر اپنی ماں کو ذبح کردیا۔

مزید :

شیخوپورہ -