گلیوں میں گھومتا شیر کا بچہ ’گرفتار‘، جنگل سے شہر میں کیسے آگیا؟ ایسی حقیقت کہ جان کر پولیس والے بھی حیران پریشان رہ گئے

گلیوں میں گھومتا شیر کا بچہ ’گرفتار‘، جنگل سے شہر میں کیسے آگیا؟ ایسی حقیقت ...
گلیوں میں گھومتا شیر کا بچہ ’گرفتار‘، جنگل سے شہر میں کیسے آگیا؟ ایسی حقیقت کہ جان کر پولیس والے بھی حیران پریشان رہ گئے

  


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے شہر اوفا میں گزشتہ دنوں شیر کا ایک بچہ گلیوں میں گھومتا ہوا پایا گیاجسے ایک راہگیر نے سڑک کنارے لگے جنگلے کے ساتھ باندھ دیا اور ایمرجنسی ریسکیو سروس کو اطلاع دے دی۔ جب ریسکیو سروس نے اس کے متعلق تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ شیر کا یہ 5ماہ کا بچہ پالتو ہے اور اس کا نام شیرخان ہے۔ یہ ایک باپ نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کے تحفے کے طور پر دیا تھا۔ اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مالک اطلاع ملنے پر ریسکیواہلکاروں کے پاس آئے اور بتایا کہ وہ شیرخان کو ویکسین لگوانے کے لیے لے کر گئے تھے۔ واپسی پرنجانے کب یہ گاڑی سے اتر گیا۔ انہیں گھر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ شیرخان گاڑی میں نہیں تھا۔ مالک کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے شیرخان بہت نفسیاتی دباﺅ کا شکار ہوا ہے اور اس کا رویہ پہلے جیسا نہیں رہا۔ اب وہ قدرے سہما ہوا رہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شیر خان کے لیے مالک نے 100ایکٹر اراضی مختص کر رکھی ہے جہاں وہ آزادانہ گھومتا ہے۔ اس نجی جنگل میں شیر خان کے علاوہ گھوڑے، خرگوش، مور اور دیگر جانور بھی موجود ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس