’میری بیگم مجھ سے بے وفائی کررہی تھی، ایسی صورتحال میں رنگے ہاتھوں پکڑنے کا ایک یہی طریقہ ہے‘

’میری بیگم مجھ سے بے وفائی کررہی تھی، ایسی صورتحال میں رنگے ہاتھوں پکڑنے کا ...
’میری بیگم مجھ سے بے وفائی کررہی تھی، ایسی صورتحال میں رنگے ہاتھوں پکڑنے کا ایک یہی طریقہ ہے‘

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)لوسین نامی برطانوی شخص کی بیوی اس کے ساتھ بیوفائی کرتی رہی جسے بالآخر اس نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، اور اب اس دل شکستہ شوہر نے دنیا کو بھی یہ طریقہ بتا دیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دھوکا دینے والے شریک حیات کو پکڑ سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق لوسین کا کہنا تھا کہ بے وفائی کرنے والی بیوی پر سب سے پہلے نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ جب کوئی خاتون بے وفائی کے راستے پر چلتی ہے تو اس کے روئیے میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

ازدواجی فرائض میں اس کی دلچسپی کم ہو جاتی ہے۔

وہ لاپروا اور بے دھیان ہو جاتی ہے اور شوہر سے بے اعتنائی برتنے لگتی ہے۔

وہ ہمیشہ یہ جاننے کی کوشش کرنے لگتی ہے کہ شوہر کب گھر واپس آئے گا۔

وہ فون کا استعمال زیادہ کرنے لگتی ہے۔

وہ الزام تراشی شروع کر دیتی ہے۔

لوسین نے بتایا کہ میں نے اپنی بیوی میں یہ تمام چیزیں محسوس کیں اور پھر اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے میں نے ایک روز جان بوجھ کر اس سے جھگڑا کیا۔ جواب میں اس نے بھی لڑائی کی اور گھر سے نکل گئی۔ یہی میں جاننا چاہتا تھا کہ وہ کہاں جاتی ہے۔ میں نے اس کی کار کا پیچھا کیا۔ وہ اسی شخص کے پاس چلی گئی جس پر مجھے شک تھا۔ کچھ دیر ٹھہر کر میں نے اپنی بیوی کو فون کیا اور پوچھا کہ تم کہاں ہو؟ تو اس نے جواب دیا کہ میں اپنی ماں کے گھر ہوں۔ حالانکہ میں اسی شخص کے گھر کے باہر کھڑا تھا جہاں وہ گئی تھی۔ یوں مجھے یقین ہو گیا کہ وہ واقعی مجھ سے بے وفائی کر رہی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -