ٹریفک سگنل پر کھڑے لڑکے سے شہری نے موبائل سستے میں خرید لیا، لیکن تھوڑا دور جاکر غور سے دیکھا تو دراصل کیا چیز تھی؟ ایسی حقیقت کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

ٹریفک سگنل پر کھڑے لڑکے سے شہری نے موبائل سستے میں خرید لیا، لیکن تھوڑا دور ...
ٹریفک سگنل پر کھڑے لڑکے سے شہری نے موبائل سستے میں خرید لیا، لیکن تھوڑا دور جاکر غور سے دیکھا تو دراصل کیا چیز تھی؟ ایسی حقیقت کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

  


ابوجا (نیوز ڈیسک) دنیا میں بڑے بڑے شعبدہ باز پائے جاتے ہیں لیکن نائیجیریا میں ایک نوعمر لڑکے نے ایسا کام دکھایا ہے کہ اسے شعبدہ بازی کا عالمی چیمپیئن کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک 18 سالہ لڑکے کو اس عجیب و غریب الزام میں گرفتار کیا ہے کہ وہ لوگوں کو موبائل فون کا جھانسہ دے کر صابن کی ٹکیاں بیچ رہا تھا۔

پولیس کے مطابق 48 سالہ سیگون ادیفا کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ شام کے بعد کسی مصروف چوراہے پر کھڑاہوجاتا اور ٹریفک سگنل پر رکنے والی گاڑیوں کے سامنے 12 ڈالر (تقریباً 1200 پاکستانی روپے) کے موبائل فون کا اشتہار لہراتا۔ اس کے ہاتھ میں پکڑے اصلی موبائل فون کو دیکھ کر اکثر لوگوں کو یہ ایک اچھی پیشکش نظر آتی اور کوئی نہ کوئی اس کے چنگل میں ضرور پھنس جاتا۔ وہ اپنے تھیلے میں سے موبائل فون کا نیا ڈبہ نکالتا اور خریدارکے حوالے کرکے تیزی سے رخصت ہوجاتا۔ ٹریفک سگنل پر انتہائی مختصر قیام کی وجہ سے اکثر لوگ ڈبہ کھولنے کی کوشش بھی نہیں کرپاتے تھے اور جب بعد میں اسے کھولتے تو موبائل فون کی جگہ صابن کی ٹکیہ دیکھ کر ہوش اڑ جاتے۔

اگر آپ کسی کو بتائے بغیر اس کے فون تک مکمل رسائی چاہتے ہیں تو اس کمپنی سے اتنے روپے میں یہ کام کرواسکتے ہیں؟ ایسا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا کہ جان کر آپ اپنے ہی موبائل فون سے ڈر نے لگیں

ادیفا نے اس جعلسازی کے زریعے لوگوں کی بڑی تعداد کو لوٹا تھا۔ پولیس کو متعدد لوگوں نے شکایت کی تھی کہ انہوں نے چوراہے پر موبائل فون خریدا لیکن گھر جاکر ڈبہ کھولا تو اس میں سے صابن کی ٹکیہ برآمد ہوئی۔ جیسا کہ ہر چالاک مجرم کا ایک دن انجام آہی جاتا ہے اسی طرح ادیفا بھی ایک دن ایک چوراہے پر موبائل فون کے نام پر صابن کی ٹکیہ بیچنے کی کوشش کررہا تھا کہ ایک پولیس والے کی اس پر نظر پڑگئی جس کے پاس پہلے ہی اس کی شکایات پہنچ چکی تھیں۔ پولیس والے نے اسے فوری طور پر پکڑلیا اور جب اس کی تلاشی لی تو اس کے تھیلے میں سے درجنوں ڈبے برآمد ہوئے جن میں صابن کی ٹکیاں پیک کی گئی تھیں۔ ادیفا نے دوران تفتیش بتایا کہ چند ماہ قبل دو لوگوں نے اس کے ساتھ یہی دھوکہ کیا تھا جس کے بعداس نے عہد کرلیاکہ وہ بھی دوسروں کو ایسے ہی لوٹے گا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے چند ماہ میں اتنے لوگوں کو موبائل فون کی جگہ صابن بیچ چکا تھا کہ اب اسے ان کی تعداد بھی یاد نہیں تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس