اگر دوران سفر جہاز میں آپ کا موبائل فون گرجائے تو اسے خود ڈھونڈنے کی کوشس نہ کریں بلکہ۔۔۔ انتہائی تشویشناک خبر آگئی، سخت ترین وارننگ جاری کردی گئی

اگر دوران سفر جہاز میں آپ کا موبائل فون گرجائے تو اسے خود ڈھونڈنے کی کوشس نہ ...
اگر دوران سفر جہاز میں آپ کا موبائل فون گرجائے تو اسے خود ڈھونڈنے کی کوشس نہ کریں بلکہ۔۔۔ انتہائی تشویشناک خبر آگئی، سخت ترین وارننگ جاری کردی گئی

  

سڈنی (نیوز ڈیسک) اگر آپ کا موبائل فون کھو جائے تو بلاشبہ آپ اسے ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے لیکن اگر آپ ہوائی جہاز میں موجود ہیں تو یہ کوشش ہرگز نہ کریں کیونکہ اس کا نتیجہ انتہائی خطرناک برآمد ہوسکتاہے۔ یقینا آپ کو حیرت ہوگی کہ یہ کیونکر ممکن ہے کہ کسی کا موبائل فون کھوجائے اور وہ اسے تلاش بھی نہ کرے، لیکن یقین کیجئے کہ ائیرلائنوں کی جانب سے مسافروں کے لئے یہی ہدایت جاری کی جارہی ہے۔

اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں قنطاس ائیرلائن نے بھی اپنے مسافروں کو یہ ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ دوران پرواز موبائل فون کھوجانے کی صورت میں عملے سے رابطہ کریں اور خود اسے ڈھونڈنے کی کوشش نہ کریں۔ دراصل اس عجیب و غریب ہدایت کی وجہ حال ہی میں پیش آنے والا ایک تشویشناک واقعہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق قنطاس ائیرلائن کی ہی ایک پرواز سڈنی سے ڈیلاس فورٹ ورتھ جارہی تھی کہ ایک مسافر کا موبائل فون کھوگیا۔ مسافر نے اسے ڈھونڈنا شروع کیا اور اسے اندازہ ہوا کہ موبائل فون اس کی سیٹ کے ساتھ بنی تنگ جگہ میں گرگیا تھا۔ جب مسافر نے اسے نکالنے کے لئے سیٹ کو آگے پیچھے کرنے کی کوشش کی تو موبائل فون پھٹ گیا اور طیارے کے اندر دھواں بھرنے لگا۔ یہ انتہائی خطرناک صورتحال تھی کیونکہ ہوائی جہاز کے اندر دھویں کی موجودگی شدید خطرے کا سگنل ہے جس کا نتیجہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔ فضائی عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون کو سیٹ کے شکنجے سے نکالا اور اسے پانی کے جگ میں ڈال کر دھات کے ایک ڈبے کے اندر رکھ دیا۔ جب تک طیارے نے لینڈ نہیں کیا سلگتے ہوئے موبائل فون کو دھات کے ڈبے میں ہی محفوظ رکھا گیا۔

ہوائی سفر کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، پائلٹ نے مسافر طیارے کو غلط ملک میں لینڈ کرادیا، اتنی بڑی غلطی کیسے ہوگئی؟ حقیقت جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

اس واقعے کے بعد ایوی ایشن سکیورٹی ماہرین یہ ہدایت جاری کر رہے ہیں کہ مسافر دوران پرواز اپنا موبائل فون لاپتہ ہونے کی صورت میں خود اس کا سراغ لگانے کی بجائے اپنی سیٹ پر سکون سے بیٹھے رہیں اور فضائی عملے کو مطلع کریں تاکہ وہ بحفاظت موبائل فون کو ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر سکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -