’میری بیوی نے موبائل خریدا تو پھر فوراً ہی یہ کام شروع کردیا، اس لئے اُسے قتل ہی کردیا‘ شوہر نے پولیس سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر عورت گھبراجائے

’میری بیوی نے موبائل خریدا تو پھر فوراً ہی یہ کام شروع کردیا، اس لئے اُسے قتل ...
’میری بیوی نے موبائل خریدا تو پھر فوراً ہی یہ کام شروع کردیا، اس لئے اُسے قتل ہی کردیا‘ شوہر نے پولیس سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر عورت گھبراجائے

  


نئی دلی (نیوز ڈیسک) جب دل میں شک کا بیج جڑ پکڑنے لگے تو انسان کی عقل ماﺅف ہونے لگتی ہے اور وہ اپنی وحشت میں اس قدر بھیانک کام کرگزرتا ہے کہ ساری عمر پچھتانے کی سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔ بھارت میں ایک ایسے ہی بدبخت شخص نے موبائل فون کا لاک پیٹرن بتانے سے انکار کرنے والی بیوی کو بدکردار سمجھ لیا اور بالآخر اس سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ونیت کمار نامی شخص چند سال قبل اپنی اہلیہ پونم ورما کے ساتھ کانپور سے جھانسی آیا اور یہاں کاروبار کا آغازکردیا، البتہ وہ اکثر کانپور آتا جاتا رہتاتھا۔ حال ہی میں ونیت کمار کی بیوی نے ایک موبائل فون خرید لیا تا کہ اس کی عدم موجودگی میں موبائل فون کے ساتھ جی بہلاتی رہے۔ دوسری جانب ونیت کمار کو محسوس ہوا کہ اس کی بیوی اس سے لاتعلق ہوتی جا رہی تھی اور اکثر موبائل فون پر ہی متوجہ رہتی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ جب اس نے بیوی سے فون کا لاک پیٹرن بتانے کو کہا تو اس نے انکار کردیا، جس پر اس کا شک یقین میں بدل گیا کہ وہ بدکردار ہے۔ بس اسی بات پر اس نے بیوی کو قتل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

’اس عمر کے بعد جنسی عمل مردوں کیلئے موت کا سبب بن سکتا ہے‘ سائنسدانوں نے انتہائی تشویشناک بات کہہ دی، ایسا انکشاف کہ جان کر مرد شدید پریشان ہوجائیں

قتل کا منصوبہ بنا کر وہ خود تو کانپور روانہ ہوگیا لیکن اپنے دوستوں لکشمن اور کمال کو 80 ہزار روپے دے کر اپنی بیوی کے قتل کے لئے روانہ کر دیا۔ دونوں اس کے گھر کمپیوٹر لینے کے بہانے گئے اور اندر داخل ہوتے ہی اس کی بیوی کو دبوچ لیا اور گلے میں رسی ڈال کر اسے قتل کردیا۔ انہوں نے گھر میں لوٹ مار بھی کی تاکہ واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا جاسکے۔

اگرچہ ونیت کمار نے پولیس کے سامنے موقف اختیار کیا کہ وقوعہ کے وقت وہ کانپور گیا ہوا تھا لیکن پولیس نے اس کی موبائل فون کالز کا ڈیٹا نکلوایا تو دوستوں کے ساتھ ملکر جرم کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور ان کے خلاف قتل کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس