پی ٹی وی لاہور مرکز کا عید شو شاہدہ منی نے شاندار پرفارمنس میلہ لوٹ لیا

پی ٹی وی لاہور مرکز کا عید شو شاہدہ منی نے شاندار پرفارمنس میلہ لوٹ لیا
پی ٹی وی لاہور مرکز کا عید شو شاہدہ منی نے شاندار پرفارمنس میلہ لوٹ لیا

  


لاہور(فلم رپورٹر) پی ٹی وی لاہور مرکز کے زیر اہتما م گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے ’’عید شو‘‘میں میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی یادگار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔شاہدہ منی کے نغموں نوجوانوں نے پرجوش انداز میں رقص کیا۔ اس پروگرام پروڈیوسرز رانا کاشف اور فرحان مشتاق تھے ۔رانا کاشف نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے اس شو میں شاہدہ منی کی پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے انہوں نے اپنی پرفارمنس سے ’’عید شو‘‘کو چارچاند لگادیئے۔رانا کاشف نے مزید بتایا کہ ہم ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہماری دعوت پر اس شو میں شرکت کرنے کے لئے تشریف لائیں۔شو میں میرا اور ثناء کی ڈانس پرفارمنس ،احسن خان کی کمپئرنگ کے ساتھ ساتھ سرفراز وکی ،مٹھو جی اور گڈو کمال کے مزاحیہ خاکے کی تعریف نہ کی جائے تو یہ زیادتی کے مترادف ہوگا۔اس شو میں شرکت کرنے والے دیگر فنکاروں میں ثناء ،میرا،دامیہ،پریسہ،امانت علی،ولی حامد علی خاں وغیرہ کے نام نمایاں ہیں۔

مزید : کلچر