پشاور :غزل نائٹ کا میلہ منی بیگم نے لوٹ لیا

پشاور :غزل نائٹ کا میلہ منی بیگم نے لوٹ لیا

  

پشاور( آن لائن ) پشاور کے مقامی ہوٹل میں غزل نائٹ کا میلہ گلوکارہ منی بیگم نے لوٹ لیا۔ منی بیگم کی غزلوں پر نوجوان جھومتے نظر آئے۔ پشاور میں معروف گلوکار کی یہ پہلی پرفارمنس تھی۔ پشاور کے مقامی ہوٹل میں غزل نائٹ کا اہتمام کیا گیا ، گلوکارہ منی بیگم نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ منی بیگم نے اپنی مشہور غزلیں پیش کیں تو خواتین اور پنڈال میں موجود تمام افراد داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ معروف گلوکارہ نے جب جھوم برابر غزل گائیں تو حاضرین بھی جھومنے لگے۔ شو کے اختتام پر حاضرین کی بھرپور فرمائش پر منی بیگم نے شہباز قلندر گایا جس پر سارا پنڈال کھڑا ہوگیا اور جھومنے لگا۔ منی بیگم نے پہلی دفعہ پشاور میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین کی جانب سے انہیں خوب پذیرائی ملی۔

مزید :

کلچر -