شوبز انڈسٹری بھی عید منانے کیلئے پرجوش

شوبز انڈسٹری بھی عید منانے کیلئے پرجوش

  

لاہور( آن لائن ) سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں جہاں ہر کوئی سبقت لے جانے کے لئے ہے تیار تو وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھلا کیوں رہیں کسی سے پیچھے۔کوئی ہے عید قرباں کے جانور کی سلیکشن میں مصروف اور کسی نے جانور کر لیا ہے پسند۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا فریضہ ادا کرنے کے لئے سبھی پرجوش ، اور مویشی منڈیوں کی رونقیں بھی ہیں دوبالا۔ایسے میں اداکارہ شین نے پسند کیا ہے سفید رنگ کا اونچا لمبا تگڑا بکرا۔ اداکاراور ماڈل زویا علی نظامی بھی مصروف ہیں اپنے لئے قربانی کا جانور خریدنے میں ، کسی کے من کو بھا رہی ہیں بھورے رنگ کی گائے ، دنبے اور بکرے ،ہر کوئی خواہشمند ہے کہ اللہ کی راہ میں قربانی کا فرض نبھائے بخوبی۔ عید قرباں آ گئی ہے قریب اور خریدار کا یہ سلسلہ چلتا ہی رہے گا چاند رات تک۔

مزید :

کلچر -