نیویارک فیشن ویک کا آغاز ، تیزاب گردی کی شکار ماڈل کی واک

نیویارک فیشن ویک کا آغاز ، تیزاب گردی کی شکار ماڈل کی واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک( آن لائن ) نیویارک فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ، پہلے روز ریمپ پر،عربی ثقافت چھائی رہی۔ تیزاب گردی کا شکار بھارتی ماڈل نے بھی ریمپ پر جلوے دکھائے۔ فیشن کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ نیویارک فیشن شو امریکا میں سج گیا۔ پہلے روز نکولس کے نے اپنے تیار کردہ ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے۔ خوبرو ماڈلز نے عربی سٹائل ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ تیزاب گردی کا شکار 19 سالہ بھارتی ماڈل ریشماں قریشی بھی ریمپ پر آئیں۔ دس روز تک جاری رہنے والے اس فیشن شو میں دنیا بھر سے فیشن ڈیزائنر اپنے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کریں گے۔

مزید :

کلچر -