کلچر ل جرنلسٹس فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام راشد محمود کے اعزاز میں تقریب

کلچر ل جرنلسٹس فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام راشد محمود کے اعزاز میں تقریب

  

لاہور( فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاؤ نڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام الحمراء ہال میں پرائڈ آف پرفارمنس ملنے کی خوشی میں معروف اداکار راشد محمود کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔سینئر اداکا ر راشد محمود کی شوبز میں خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔انہوں نے اپنی زندگی شوبز کیلئے وقف کردی ۔حکومت نے ان کی کدمات کو سراہتے ہوئے پر ائڈ آف پرفارمس کا اعلان کیا ۔ان خیالات کا اظہار سینئر اداکار عرفان کھوسٹ ،ہدایتکار سید نور،مسعود اختر ،پرویز کلیم ،شفقت چیمہ ،کلچرل جنرنلسٹس کے صدر طاہر بخاری ،جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری ،اے آر گل ،بابا نجمی ،صغریٰ صدف ،سیاسی رہنما سہیل ضیاء بٹ ،جی ایم پی ٹی وی بشارت خان ،ڈائریکٹر الحمراکپٹن (ر) عطاء اللہ خان ،طاہر انجم سمیت شوبز سے وابستہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مقر

رین نے مزید کہا راشد محمود پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام ہے ۔موجودہ حکومت کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے راشد محمود کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کیلئے پرائڈ آف پرفارمس کا اعلان کیا ۔

مزید :

کلچر -