’’عیدِ ایثار ‘‘کے نام سے پی ٹی وی کی عید الاضحی کی خصوصی نشریات

’’عیدِ ایثار ‘‘کے نام سے پی ٹی وی کی عید الاضحی کی خصوصی نشریات

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان ٹیلیویژن عید الاضحٰی کے موقع پر خصوصی نشریات ’’عیدِ ایثار ‘‘کے نام سے پیش کر رہا ہے جو 12ستمبر سے 14ستمبر تک جاری رہیں گی ۔جنرل منیجر لاہور سینٹر بشارت خان اورپروگرام منیجرچوہدری افتخار ورک نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سینٹرچیئرمین پی ٹی وی عطالحق قاسمی اورایم ڈی صبا محسن کی ہدایات کی روشنی میں ان خصوصی نشریات میں بھر پور شرکت کر رہا ہے۔اس موقع پرلاہور سے پروڈیوسر شوکت چنگیزی خصوصی منی ڈرامہ سیریل ’’عید بھلیاں‘‘پیش کر رہے ہیں ،پروڈیوسرمطلوب بلوچ عید کے موقع پر خصوصی’’ نوٹنکی فیملی ‘‘مزاحیہ سٹیج ڈرامہ پیش کریں گے ۔

پروڈیوسر اسداللہ ضیا نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے عیدِ ایثار کے موضوع پر پیغامات بھی ریکارڈ کئے ہیں ۔ پروڈیوسر رانا کاشف بھی اس موقع پر ایک میوزک شو پیش کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ لاہور سے پروڈیوسر اسد جمیل کے ڈرامہ’’رائیگاں‘‘، نیب سے متعلق پروڈیوسر سجاد احمد کے ڈرامہ ’’دھند ‘‘،پروڈیسر عمر خان کے پروگرام ’’کھوئے ہووں کی جستجو‘‘ اور پروڈیوسر نعیم خان کی پیشکش مولانا طارق جمیل کا بیان" روشنی کا سفر "کی نشریات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

مزید : کلچر