نعیم رضوی،منیر نادر اور قیصر مستانہ کا تعزیتی ریفرنس 3ستمبر کو الحمراء ادبی بیٹھک میں ہوگا

نعیم رضوی،منیر نادر اور قیصر مستانہ کا تعزیتی ریفرنس 3ستمبر کو الحمراء ...

لاہور(فلم رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ روزسینیئر عکاس نعیم رضوی، لیجنڈ فنکار منیر نادر اور فلم فائٹ انسٹرکٹر قیصر مستانہ کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ’’لیجنڈزکی یاد ‘‘ کے عنوان سے ایک تعزیتی ریفرنس الحمراء ادبی بیٹھک شاھراہ قائداعظم لاہور میں منقعد کیا ۔ اس تعزیتی ریفرنس کی صدارت میاں راشد فرزند نے کی۔جس میں فلم ٹی وی سٹیج کے فنکار اور زندگی کے ہر شعبہ کے افرادوشخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔شرکاء پروگرام نے لیجنڈزکے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔ اس پروگرام کے چیف آرگنائزرایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور تھے ۔

مزید : کلچر