ہمارے پاس باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں،مینال خان

ہمارے پاس باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں،مینال خان
ہمارے پاس باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں،مینال خان

  


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل مینال خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’’دکھ کم نہ ہوں گے ‘‘میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھر پور ہے۔ان دونوں ڈراموں میں میرے کام کو پسند کیا جا رہا ہے۔ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا‘ اس سے فلم کے لیے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گا۔مینال خان نے کہا کہ اداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم بڑا اور مقبول میڈیم ہے ۔

پاکستان میں وقت کے ساتھ اس میں بہتری آتی جارہی ہے۔ فلم میکرز بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنارہے ہیں جو فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا۔

مزید : کلچر


loading...