لاہورچیمبر کے الیکشن میں کلین سویپ کرینگے:بزنس مین فرنٹ

لاہورچیمبر کے الیکشن میں کلین سویپ کرینگے:بزنس مین فرنٹ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجدچودھری نے کہا ہے کہ لاہورچیمبر کے الیکشن میں کلین سویپ کرینگے۔چیمبر سے منسلک چھوٹے بڑے تاجروں کے مسائل بلاتفریق حل کرینگے۔برسراقتدارکرپٹ ٹولے کو مزید لوٹ ماراور دھاندلی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہوربزنسمین فرنٹ کے اعزازمیں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میں ایل بی ایف کے صدر راجہ حسن اختر،سردارعثمان غنی،طاہر ملک سمیت شہر کی مختلف مارکیٹوں سے تاجروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجدچودھری نے کہا کہ ہم اپنے ووٹرزکی تائید و حمایت سے لاہو رچیمبر کے الیکشن میں کلین سویپ کرینگے۔بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔انہوں نے کہا کہ جن مسائل کو ایل بی ایف نے اجاگر کیا ہے وہ مسائل چیمبر کی انتظامیہ کوحل کرنے چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ لاہور بزنس مین فرنٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد چیمبر سے منسلک تمام چھوٹے بڑے تاجروں کے مسائل حل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر پر برسراقتدار ٹولہ صرف اپنے پیاروں اور چاپلوسوں کے کام کرواتا ہے۔ حکومت سے صرف بڑے بڑے تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل کے لئے خوشامد کی جاتی ہے اور چھوٹے تاجروں کو صرف الیکشن کے دنوں میں ووٹ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ لاہوربزنسمین فرنٹ نے برسراقتدار ٹولے کی دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ اقتدار کرپٹ ٹولے سے چھین کر تاجروں اور صنعت کاروں کے اصل نمائندوں کے حوالے کیا جائے ،یہ صرف آپ دوستوں کی مدد سے ممکن ہوگا۔ تما م تاجر وصنعتکار حقیقی و مخلص قیادت کے انتخاب کیلئے لاہوربزنسمین فرنٹ کو کامیاب کرانے کیلئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔

مزید :

کامرس -