مری بروری کمپنی لمیٹڈ میں کارپوریٹ ہیڈز ٹریننگ سیشن کا انعقاد

مری بروری کمپنی لمیٹڈ میں کارپوریٹ ہیڈز ٹریننگ سیشن کا انعقاد

  

لاہور(پ ر) مری بروری کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ’’سٹریس مینجمنٹ سیشن‘ کا انعقاد کیا گیا۔مہمانانِ گرامی برگیڈئیرڈاکٹر فرخ حیات اور کرنل سجاد احمد لودھی نے سامعین کو ذہنی دباؤ کی علامات اور اس سے بچنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر جنرل منیجر جناب محمد جاویدصاحب نے بتایا کہ مری بروری کمپنی میں کام کرنے کے لئے ملازمین کو ایک دوستانہ ماحول فراہم کیا جاتا ہے ، جو کہ اس بات کی یقین دہانی کرتا ہے کہ ملازمین کسی بھی قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار نہ ہونے پائیں۔سامعین کے مطابق ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہنے والا یہ سیشن کافی معلوماتی تھااور وہ ذہنی دباؤ سے بچنے کے لئے ان تمام طریقوں کو اپناتے ہوئے اپنی کارکردگی کومزید بہتر بنائیں گے۔

مزید :

کامرس -