ایسوسی ایشن آف کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا اجلاس
لاہور (پ ر) کوآپریٹو ایکٹ 1925 ء کو موجودہ حالات کے مطابق تیار کرنے کیلئے ایسوسی ایشن آف کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کا اجلاس زیر صدارت ملک محمد اسرار نائب صدر منعقد ہوا۔ سیکرٹری جنرل ایسوسی ایشن آف کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کیپٹن (ر) ایم اے فاروقی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایکٹ کی متعدد شقوں میں موجودہ حالات کے مطابق ترامیم کرنے پر غور کیا گیا اور محکمہ امداد باہمی کو بھیجنے کیلئے ڈرافٹ تیار کیا گیا سیکرٹری جنرل ایم اے فاروقی نے اس موقع پر بتایا کہ کوآپریٹو ایکٹ 1925ء میں تیار ہوا تھا جو موجودہ حالات کے مطابقت نہیں رکھتااس میں موجودہ حالات کے مطابق ترامیم بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت کوآپریٹو ایکٹ میں موجودہ حالات کے مطابق ترامیم کر دے گی۔
تاکہ ممبران کے مفادات کو تحفظ مل سکے۔