100انڈیکس میں 203پوائنٹس کا اضافہ ،40340پر بند

100انڈیکس میں 203پوائنٹس کا اضافہ ،40340پر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست اضافے کا رجحان رہا اور کے ایس ای100 انڈیکس 40 ہزار 340 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 203 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 340 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 20 کروڑ 6 لاکھ 17 ہزار 470 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 10 ارب 11 کروڑ 41 لاکھ 82 ہزار 207 روپے رہی۔پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 401 کمپنیوں کے حصص کی خریدو فروخت ہوئی۔

کاروبار کے دوران 267 کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ، 113 کی شیئر ویلیو میں کمی اور 21 کمپنیوں کے شیئرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید :

کامرس -