تاجروں کے مسائل سے آگاہ امیداوار کھڑے کیے: پیاف فاؤنڈرز الائنس

تاجروں کے مسائل سے آگاہ امیداوار کھڑے کیے: پیاف فاؤنڈرز الائنس

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پیاف فاؤنڈرز الائنس کے قائدین محمد علی میاں اور ناصر سعیدنے کہا ہے کہ الائنس نے موجودہ چیمبر الیکشن 2016۔17 میں ایسے امیدوار کھڑے کئے ہیں جو تاجروں کے مسائل سے آگا ہ ہیں اور انہیں حل کرانے کی صلاحیت و اہلیت رکھتے ہیں۔ الیکشن آفس سے آج ایک بیان جاری جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الائنس کا منشور تاجروں کو در پیش مسائل کے حل کا آئینہ دار ہے ۔

مارکیٹوں کے تحفظ اور بیورو کریسی پر انحصار کی بجائے بزنس کمیونٹی سے مشاورت پیاف فا?نڈرز الائنس کا ہمیشہ سے طرہ امتیاز رہا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب سے بی درخواست کی گئی ہے کہ کاروباری شعبوں سے متعلقہ ٹاسک فورس اور دیگر کمیٹیوں میں تاجروں کی موثر شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ الائنس بزنس کمیونٹی کے اتحاد کی طاقت ہے ۔ اس طاقت کی وجہ سے حکومتی اداروں اور ذمہ داروں کو لاہور چیمبر کی آواز پر توجہ دینا پڑتی ہے ۔ الائنس کے رہنماوں محمد علی میاں اور ناصر سعید نے کہا ہے کہ تاجروں اور مارکیٹوں کو چوروں ڈاکووں اور بھتہ خوروں کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں کے کرپٹ عناصر سے نجات دلانا پیاف فا?نڈرز الائنس کے منشور کا حصہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پیاف فا?نڈرز الائنس کے امیدواران الائنس کی پالیسیوں کے کامیاب تسلسل کو جاری وساری رکھیں گے اور حکومتی ایوانوں میں تاجر برادری کی آواز پہنچاتے رہیں گے۔

مزید :

کامرس -