بھارتی ٹی وی سٹار انکیتا لوکھنڈے آگ سے بری طرح جھلس گئی:ہسپتال میں حالت تسلی بخش

بھارتی ٹی وی سٹار انکیتا لوکھنڈے آگ سے بری طرح جھلس گئی:ہسپتال میں حالت تسلی ...
بھارتی ٹی وی سٹار انکیتا لوکھنڈے آگ سے بری طرح جھلس گئی:ہسپتال میں حالت تسلی بخش

  

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ انکیتا لوکھنڈے آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی تاہم ہسپتال میں اس کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کے کمرے میں  خوشبو دینے والی موم بتی سے نکلنے والی چنگاری سے پردوں کوآگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے کمرے میں پھیل گئی۔ لوکھنڈے بڑی مشکل سے کمرے کالاک توڑ کرباہر نکلنے میں کامیاب ہوگئی اس دوران اداکارہ کو چوٹیں بھی آئیں جس کے بعد اس کو ہسپتال لے جایا گیا۔

تیزاب گردی سے متاثرہ ماڈل ریشما قریشی نے نیویارک کے فیشن شو میں کیٹ واک کرکے سب کو حیران کردیا

ڈاکٹروں کے مطابق اداکارہ کی گردن اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے ہیں لیکن اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔مزید براں اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اس نے گردن اور ہاتھوں کو چھپا رکھا ہے ۔واضح رہے کہ انکیتا  آج کل ٹی وی کی مصروف ترین اداکارہ ہے اور جلد ہی ایک فلم بھی سائن کرنے والی تھی۔

مزید :

تفریح -