بھارت میں بڑھتی کرپشن : عوام کے ساتھ ساتھ فنکار بھی مضطرب، کامیڈین کپل شرما وزیراعظم نریندر مودی پر برس پڑے

بھارت میں بڑھتی کرپشن : عوام کے ساتھ ساتھ فنکار بھی مضطرب، کامیڈین کپل شرما ...
بھارت میں بڑھتی کرپشن : عوام کے ساتھ ساتھ فنکار بھی مضطرب، کامیڈین کپل شرما وزیراعظم نریندر مودی پر برس پڑے

  

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی میں بڑھتی ہوئی کرپشن نے عوام اودوسرے محب وطن شہریوں کو پہلے ہی تشویش میں مبتلا کر رکھا تھا اب فنکار بھی اس کرپشن کیخلاف کھل کر اظہار خیال کرنا شروع ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کامیڈین کپل شرما نے بھی بڑھتی ہوئی رشوت ستانی پروزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔کپل شرما کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں 5 سالوں میں 15 کروڑ سے زائد ٹیکس دے چکا ہوں لیکن مودی صاحب اب مجھے اپنا دفتر بنانے کے لیے بی ایم سی کو 5 لاکھ کی رشوت دینا ہوگی۔

سب کو ہنسانے والے کامیڈین کو ایک خط نے رلا دیا

کپل شرما کی ٹوئٹ کے بعد مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ رشوت مانگنے والوں کی معلومات دی جائیں ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ دوسری جانب کپل شرما کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اوربھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ کپل شرما بھارت کی مقبول شخصیات کی فہرست میں سر فہرست اور نریندر مودی کے بڑے پرستار بھی ہیں۔

مزید :

تفریح -