عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران تمام اداروں کو ڈینگی سر ویلنس جاری رکھنے کی ہدایت

عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران تمام اداروں کو ڈینگی سر ویلنس جاری رکھنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی حکومتیں ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیاں جاری رکھیں اور سٹاف کی ڈیوٹیاں روٹیشن پر لگائی جائیں۔انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سینئر افسران ، منتخب عوامی نمائندوں، پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس، لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، فیصل آباد، جہلم، اٹک، راولپنڈی کے ڈی سی اوز ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن او ردیگر افسران نے شرت کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر فیاض بٹ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال اور آؤٹ ڈور، انڈور ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔تمام ڈی سی اوز نے عید کی چھٹیوں کے دوران سرویلنس کے لئے مرتب کردہ پلان سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرویلنس ٹیمیں بڑی محنت کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی لاروا کثیر تعدادمیں رپورٹ ہورہاہے۔دریں اثناء ملتان برن یونٹ کو فنکشنل کرنے کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان میں 900ملین روپے سے تعمیر ہونے والے 71بستروں پر مشتمل برن یونٹ کو جلد مکمل طو رپر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر عملدرآمد کے لئے اقدامات تیز کردئیے گئے ہیں۔ اجلاس میں پروفیسر آف پلاسٹک سرجری علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر معظم تارڑ، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر عاشق حسین، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بلال نشترہسپتال اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران نے شرکت کی۔