2016میں پی ایچ اے کے 2000ملازمین کو مستقل کیا گیا

2016میں پی ایچ اے کے 2000ملازمین کو مستقل کیا گیا

لاہور(اپنے خبر نگار سے) پارکس اینڈ ہاٹیکلچر اتھارٹی کے ایڈمن ونگ کے افسران کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے اتھارٹی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے مصروف عمل ہے،2016میں 2000ملازمین کو ریگولر کیا جس میں گریڈ 1سے لے کر گریڈ 16کے لوگ شامل ہیں ،جبکہ ذرائع کا کہنا تھاکہ ملازمین کو ریگولر کروانے میں یونین(سی بی اے)کا بھی ہاتھ ہے ،اس کے لئے یونین (سی بی اے)نے بھوک ہڑتال بھی کی تھی ،اور ایک ہفتہ ریس کورس پارک میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے رکھا تب جا کر انتظامیہ اور حکومت پنجاب نے یونین سے مذاکرات کئے۔اس حوالے سے سی بی اے( یونین)کے جنرل سیکرٹری حافظ ابرار کا کہنا تھاکہ پی ایچ اے ملازمین کو ریگو لر کرانے میں پی ایچ اے افسران خاص کر ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل الرحمن کابڑا اہم کردار ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پنجاب کے بھی بے حد مشکور ہیں کہ ہماری بہت مدد کی اور ہمارے مطالبات مان لئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری یونین اب پھر الیکشن جیت گئی ہے ،اور اب بھی بہت بڑی تعداد میں باقی ماندہ ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کروائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1