تار بنانے والی فیکٹری سے گیس چوری پکڑ گئی

تار بنانے والی فیکٹری سے گیس چوری پکڑ گئی

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن ٹاسک فورس نے بھینی روڈ کے علاقے میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں تار بنانے والی فیکٹری میں گیس چوری پکڑی گئی۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق مین سپلائی لائن سے بائی پاس نکال کر گیس چوری ہو رہی تھی، فیکٹری میں پکڑے جانے والے بائی پاس کو نکال کر مین سپلائی لائن کی مرمت کر دی گئی ہے۔سوئی ناردرن حکام کے مطابق گیس چوروں کیخلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا، گیس چوری کیخلاف آپریشن جی ایم لاہور قیصر مسعود اور چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کی ہدایت پر ڈسٹری بیوشن انجینئر شرافت علی چوہدری کی نگرانی میں کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1