(ن) لیگ والے کرپشن چھپانے کیلئے ریکارڈ جلانے کے عادی ہیں،یاسمین راشد

(ن) لیگ والے کرپشن چھپانے کیلئے ریکارڈ جلانے کے عادی ہیں،یاسمین راشد

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) ایڈ ؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سر کلر ڈیٹ 467ارب تک پہنچ چکا ہے حکمران قومی خزانے پر ڈاکے مار رہے ہیں ‘نندی پور سے ریکارڈ کے ضائع ہونے کا مقدمہ وزیر اعلی شہبا زشر یف کیخلاف در ج ہو نا چاہیے ‘(ن) لیگ والے اپنی کر پشن پر پر دہ ڈالنے کیلئے ہمیشہ سے ریکارڈز کو ’’جلانے ‘‘کے عادی ہیںُ سپر یم کورٹ آف پاکستان بھی ریکاڈ کے ضیاع کو ازخود نوٹس لیں۔

اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ کارکنوں کے وفود سے گفتگوکرتے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکمران پہلے اپنی کر پشن بچانے کیلئے اداروں کو تباہ کر رہے ہیں اور اب انکو جہاں کر پشن پکڑ جانے کا خطر ہ ہوتا ہے وہاں ریکارڈ کو ہی جلا دیتے ہیں پہلے بھی پنجاب حکومت کئی منصوبوں کے ریکارڈ کا ضیاع کر چکی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -