رائیونڈ مارچ کا سن کر (ن) لیگ کو سکتہ طاری ہو گیا،مرزا رمضان بیگ

رائیونڈ مارچ کا سن کر (ن) لیگ کو سکتہ طاری ہو گیا،مرزا رمضان بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کا سن کر پوری (ن)لیگ کو سکتہ طاری ہوچکا ہے اوران کے اوسان خطا ہوچکے ہیں، تحریک انصاف کے جلسوں میں سرکاری ملازمین اور پٹواری نہیں لائے جاتے ۔
بلکہ عوام خودشرکت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن بھرپور تیاری کریں اور کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کی تحریک احتساب کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات ایک کر دیں او ر پارٹی منشور گھر گھر، گلی گلی اور کوچوں تک پہنچائیں، عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ عوام کو ان کرپٹ اور جھوٹے حکمرانوں اور فرسودہ نظام سے نجات دلانے کے لیے لڑ رہے ہیں اور فتح حق اور سچ کی ہوگی۔