جمہوریت ڈی ریل کرنے کی پلاننگ بحرانوں کو دعوت دیناہے،شمائلہ رانا

جمہوریت ڈی ریل کرنے کی پلاننگ بحرانوں کو دعوت دیناہے،شمائلہ رانا

  

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کی سابق پنجاب اسمبلی شمائلہ رانا نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی پلاننگ بحرانوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔احتجاج کی سیاست نے پاکستان کو معاشی پر کمزور کیا ہے۔عمران خان کو سیاست کرنے کیلئے جھوٹ کا سہارا نہیں لینا چاہیے بلکہ (ن) لیگ کی قیادت سے سیکھنا چاہیے ۔محاذ آرائی کی سیاست نے پاکستان کو کمزور کیا ہے اپوزیشن جماعتیں اگر ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں تو ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے نواز حکومت کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کا ہر میدان میں مقابلہ کرسکے۔انہوں نے مزید کہا دھرنوں کی سیاست ملکی معیشت کو کمزور کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے گھنوؤنی سازش کی جارہی ہے تاکہ ملک کا نظام زندگی دھرم بھرم ہو ہر طرف افرتفری کا عالم ہو اور سرمایہ کار وں میں عدم استحقام پیدا ہو سکے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تین سالوں میں عالمی سطح پر جو پاکستان کا وقار بلند کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -