پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے 984مقامات پر چھاپے

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے 984مقامات پر چھاپے

لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے984مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر12 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ11,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،73افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر113افراد کو گرفتار کروایا گیا ۔

جن میں سے28افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1