پیپلز پارٹی کی ملیر پی ایس127میں کامیابی خوش آئندہے،فیصل میر

پیپلز پارٹی کی ملیر پی ایس127میں کامیابی خوش آئندہے،فیصل میر

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کراچی میں ملیر پی ایس 127 کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ یہ کامیابی بلاول بھٹو کی ایک بہترین سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

چودہ سال بعد پیپلز پارٹی نے اس نشست سے کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کی حقیقی خدمت کررہی ہے جس کی وجہ سے عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے اسے کامیابی کے تحفے دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب ہم بلاول بھٹو کی قیادت مں اندرون سندھ کی طرح کراچی شہر میں بھی کلین سوئپ کریں گے اور عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -