حکمران عید پر بھی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے،میا ں ایوب
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمران عید پر بھی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں حکمرانوں نے عید پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا انہیں دوکانداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ،،سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کردیا ہے پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور حکومتی اداروں کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ہے عوام بے جا اضافے کی وجہ سے پریشان ہیں اور حکومتی خاموشی پر حکومت کو کوس رہے ہیں حکمران پرائز کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کریں عوام کو بے جا مہنگائی کے طوفان سے بچایا جائے عوام پہلے ہی مہنگائی ،غربت ، بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں ،دنیا بھر میں مذہبی تہواروں پر حکومتیں اپنے شہریوں کو سہولتیں فراہم کرتی ہیں ،دکانداروں نے حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ قیمتوں کو مسلسل نظر انداز کردیا ہے اور دکانداراپنی من مانی کی قیمتوں میں اشیائے ضرورت فروخت کررہے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی عوام اس پریشانی کے عالم میں حکمرانوں کو کوس رہے ہیں ۔