بس جلانے کی کوشش کرنے والے 2ملزمان گرفتار

بس جلانے کی کوشش کرنے والے 2ملزمان گرفتار
بس جلانے کی کوشش کرنے والے 2ملزمان گرفتار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے سٹیل ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے بس جلانے کی کوشش کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے شہر قائد میں بسیں جلانے کے واقعات میں تیزی آئی ہے اور نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں کئی بسیں جلائیں۔ بسیں جلانے کے واقعات کے بعد پولیس بھی متحرک ہوئی اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو سٹیل ٹاو¿ن میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزم بس جلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ دوسری جانب جیو نیوز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان حالیہ دنوں میں بسیں جلانے کی واردات میں ملوث ہیں۔ بس جلانے کے الزام میں گرفتارملزمان کی تعداد10ہوگئی ہے۔

مزید : کراچی