ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صحافیوں کے ساتھ ملاقات

ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صحافیوں کے ساتھ ملاقات

لاہور(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) بلال مصطفی سید نے عید الاضحی پر جانوروں کی آلائشیں موثر طریقے سے اکٹھی کرنے اور ماحول دوست انداز میں ٹھکانے لگانے کے لیے ادارے کی جانب سے جاری پلان پر تبادلہ ء خیال کے لیے صحافیوں سے ملاقات کی اور صحافیوں سے ان کی تجاویز لیں۔اس موقع پر چیئرمین ایل ڈبلیوایم سی احمد رافع عالم،کمپنی سیکریٹری مظفر اسلام، سینئر منیجر پروکیورمنٹ وسیم احمد خان اور سربراہ کمیونی کیشن جمیل خاور بھی موجود تھے۔ عید الاضحی کے سلسلے میں خصوصی طور پر میٹ دی پریس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی بلال مصطفی سید نے بتایا کہ ادارے کی طرف سے شہر کی7 مویشی منڈیوں میں صفائی و آگاہی کیمپ قائم کئے جا چکے ہیں جہاں170سینٹری ورکرز پر مشتمل صفائی عملہ مشینری کے ساتھ موجود ہے جبکہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام بیوپاروں و خریداروں کو آگاہی دینے کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عید سے دو دن قبل تمام یونین کونسلوں میں عید کیمپ اور شہر میں اہم جگہوں پر 113 عارضی ویسٹ کلیکشن و ٹرانسفر سٹیشن قائم کر دئے جائیں گے ۔شہر کی 274یونین کونسلوں میں قائم عید کیمپ آلائشوں کی کلیکشن کے عمل کو تیز اور موئثر بنانے کے لیے ہیں ۔ ان کیمپوں پر عملہ و پک اپس موجود ہوں گی جبکہ یونین کونسلوں کے عوامی نمائندوں کی مدد سے آپریشن کے دوران کوآرڈینیشن بہتر رکھنے میں معاونت ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1