تعلیم کے بارے میں انکشافحکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں،مراد راس

تعلیم کے بارے میں انکشافحکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں،مراد راس

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے پاکستان کے تعلیمی نظام کے بارے میں انکشافات حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں پاکستان کی حکومت تعلیم جیسے اہم شعبے پر 11.3فیصد خرچ کرتی ہے جبکہ سڑکوں اور پلوں پر بھاری اخراجات کئے جاتے ہیں۔اس رپورٹ کے حوالے سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تعلیم کو حکومت کتنی اہمیت دے رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار پانچ دہائیوں کے دوران حکومتوں نے مجرمانہ غفلت کا ثبوت دیا۔تعلیم کے شعبے میں ترقی کے لئے فنڈز تو مخصوص کئے جاتے رہے لیکن اْن کا استعمال درست نہیں کیا جاتا رہا آج بھی سیاسی مفادات کے لئے دباؤ ڈال کر سرکاری رقوم کو صحیح طریقے سے خرچ نہیں ہونے دیا جاتا۔ اگر یہ جائزہ لیا جائے کہ بچوں کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کیوں نہیں کرتی تو یہ المناک حقیقت سامنے آتی ہے کہ سکولوں کی تعداد آبادی کے لحاظ سے کم، اساتذہ کی غیر حاضری ، سکولوں میں فرنیچر نام کی کوئی شے موجود نہیں پینے کے پانی اور بیت الخلاء کی سہولت بیشتر سکولوں میں نہیں سیاسی رہنما سکول کی عمارت کو ڈیرے کے طور پر استعمال کرتا اور صحن میں اس کے مویشیوں کو باندھا جاتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -